Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: ایل ایل بی کیس، 5 سو سےزائد طلباء کے بارے میں کمیٹی کی سفارشات کی منظوری

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ کیس میں انکوائری اور عدالت معاملہ چل رہا ہے تاہم 5 سوسے زائد طلبا نے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے جن پر عدالت نے ان کی معاملات میرٹ پردیکھنے اورحل کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر یونیورسٹی ایک کمیٹی نے عدالت عالیہ کےاحکامات کی روشنی میں تمام طلبا کی فردا فردا شنوائی کی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے سفارشات مرتب کرکے سینڈیکیٹ میں پیش کی تھیں جن کی منظوری دےد ی گئی اور گذشتہ روز مراسلہ جاری کردیا جس میںتمام کنٹرولر امتحانات کو طلبا کے تحفظات دور کرنے کےلئے ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی حکام نے کیس کا لنک یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے اور تمام طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیس کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ کر کنٹرولر امتحانات سے اپنا معاملے زیر بحث لاسکتے ہیں ۔



















