Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول میں طلباء سے صفائی، سامان اٹھانے اور دیگر کام کروانے پر پابندی لگا دی گئی

محکمہ سکولز نے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات سے کام کروانے پرپابندی لگادی۔

ملتان کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات سے سکولوں میں کام کرانےاور دفتری اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں، جس پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے نوٹس لیتے ہوئے احکاما ت جاری کردیے، جن میں کہاگیا ہے کہ سکولوں میں طلبا وطالبات سے کام کرانا منع اور خلاف قانون ہے ، سکولوں میں کام کےلئے کلاس فور کے ملازمین موجود ہیں ان سے کام لیاجائے۔

اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو کلاس انچارج اس کی ذمے دار ہوں گے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button