نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں دو سالہ لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کی جانب سے دو سالہ لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ میں داخلوں کا اجراء شروع کر دیا گیا۔
ڈپلومہ میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات میٹرک سائنس(بائیولوجی)میں مجموعی طور پر 45فیصد نمبروں کا ہونا ضروری ہے۔ دو سالہ لائیو سٹاک ڈپلومہ کا مقصد ہنر مند افراد پیدا کرنا اور وزیر اعظم پاکستان کے لائیو اسٹاک پروگرام کو تقویت دیتے ہوئے مویشی پال حضرات کی خدمت اور بہتری کرنا ہے۔ دو سالہ ڈپلومہ ملتان کیمپس اور جلالپور پیر والا کیمپس میں شروع کیاجا رہا ہے۔
یہ دو سالہ ڈپلومہ پروگرام کے تحت لائیو سٹاک شعبے کو مزید ترقی ملے گی۔ ملتان کیمپس میں داخلہ کیلئے اکیڈمک بلاک شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے کمرہ نمبر 319 سے موصول کئے جا سکتے ہیں ، جبکہ جلالپور پیر والا کیمپس واقع چک 84Mعنایت پور روڈ سے موصول کئے جا سکتے ہیں۔



















