Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سکریننگ ٹیسٹ میں 75 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی بطور ہیڈ ٹیچر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کو ہدایت کی ہے کہ تمام اہل اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان اساتذہ کے آرڈرز انٹرویو میں کم نمبر حاصل کرنے کی بنیاد پر ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی جانب سے روک لیے گئے تھے، حالانکہ انہوں نے سکریننگ ٹیسٹ میں واضح میرٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button