Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر شکیل نے استعفیٰ دے دیا

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمدڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ایگرونومی جامعہ زکریا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےںدیا۔
انہوں نے تمام وارڈنز اور سپرنٹینڈنٹس کے نام پیغام میں کہاہے کہ میں ٹیم کے تمام ارکان (تمام وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس) کا شکر گزار ہوں، ہم نے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کیا۔
دستیاب وسائل کے اندر، ہم نے لگن کے ساتھ کام کیامجھے سیکرٹری اکیڈمک کونسل کے ذریعے پیغام ملا کہ وائس چانسلر چیئرمین ہال کونسل کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں تو میں اپ سب کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیا اور آپ کو آگاہ کررہا ہوں یہ میرا گروپ میں آخری میسج ہوگا، ہمیشہ خوش رہیں، آپ سب کی عمر لمبی ہو اور خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔




















