Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان میں بارش سے متاثرہ سکولوں کی فوری مرمت کرانے کا حکم، خستہ حال سکولوں بارے بھی رپورٹ طلب

ملتان میں طوفانی بارش کے بعد خستہ حال سکولوں بارے میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اندرون ملتان اور مضافات میں واقع سکولوں میں بعض کی عمارتیں بہت خستہ حال ہیں جن کی مرمت اور تعمیر نوکےلئے کیسز لاہور گئے ہوئے ہیں، ان کے فنڈز بھی مختص کئے جانے ہیں۔
تاہم سی ای او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ نے بارش کے بعد کی صورتحال جاننے کےلئے تمام سکولوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہ عمارتوں کا معائنہ کریں، سکولوں کی چھتوں کو چیک کریں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں، بارش سے اگر سکول کی عمارت کو جزوی نقصان ہوا ہے تو اس کو نان سیلری بجٹ سے فوری مرمت کرائیں ، اگر حالت زیادہ خراب ہوگئی ہے تو بچوں کو ان کمروں سے دور دوسرے کمروں میں منتقل کریں اور ان کمروں کے گرد باڑ لگا دیں اور مکمل رپورٹ ارسال کریں ۔



















