Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریسرچ ہی یونیورسٹیوں کی پہچان اور اس کے تعلیمی معیار کی گواہی ہے : ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہےکہ ریسرچ ہی یونیورسٹیوں کی پہچان ہوتی ہے، جو اس کے تعلیمی معیار کی گواہی دیتی ہے، ویمن یونیورسٹی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ یہاں ہونے والے ریسرچ کا معیار کسی بھی طور عالمی سطح پر ہونے والے تحقیق سے کم نہیں ہے، وہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکولرجینٹکس کی سکالر ثنا ریاض کی پی ایچ ڈی کے پبلک ڈیفنس کے موقع پر خطاب کررہیں تھیں۔

انہوں نے کہ ہماری یونیورسٹی اب ہرسال تین سے چار پی ایچ ڈی سکالر سامنے لارہی ہے، جو ہماری فیکلٹی کی لگن اور اس کے مستند ہونے کا ثبوت ہے ،یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریسرچ میں کینسر جیسے موذی مرض پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے امید ہے یہ تحقیق علاج میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔
ثنا ریاض کے مقالے کا عنوان ’’بائیوکیمیکل اینڈ مالیکولر کریکٹررائزیشن آف پوٹینشل انٹی کینسر پائیوتھوکیمیکل‘‘ تھا، ان کے مقالے کی نگران سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ایمراطیس پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین تھیں۔

انہوں نےکہا کہ عالمی فہرست میں ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ کی شمولیت سماجی اور سائنسی علوم میں ہمارے اساتذہ کی بھرپور محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ویمن یونیورسٹی ملتان تحقیق کے میدان میں روز بروزترقی کے سفر پر گامزن ہے جو اس ادارے کے تدریس اور تحقیق میں اعلی معیار کا ثبوت ہے۔
ڈیفنس میں یونیورسٹی آف پنجاب کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب احمد تھے، قبل ازیں ریسرچ سکالر ثنا ریاض نے اپنے مقالے کے حوالے سے سوالوں کا جوابات دئے ، جس کے بعدان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی کوالٹی انہاسمنٹ اور اورک کی سربراہ ، ڈاکٹر عطیہ اقبال اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button