Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوبیہ زہرہ کو کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر سیدہ نوبیہ زہرہ کےمجلسی دفاع کی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، ان کے ریسرچ مقالے کا عنوان "بی آر آئی اور سی پی ای سی پر پاکستانی چینی اور ہندوستانی سفارتی مکالموں کا کثیر جہتی کارپس پر مبنی جذباتی تجزیہ” تھا۔

ان کے مقالے کی سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان اور ڈاکٹر محمد افضال اور ایکسٹرنل سپروائزز ڈاکٹر نوید احمد چوہدری اور ڈاکٹر عدنان طاہر تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آفتاب احمد( کمشنر ریونیو پنجاب) تھے، سکالر ڈاکٹر نوبیہ زہرہ کا کہنا تھا کہ یہ ریسرچ ورک پاکستانی سفارت کاری کے اندر (بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو) اور سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) سے متعلق سفارتی گفتگو کی لسانی خصوصیات کا جائزہ لیتا ہے، لسانی نمونوں کے ساتھ ساتھ منتخب سفارتی مکالموں میں شامل بات چیت کے افعال کے بارے میں جاننے کی کوشش ہے، جس کا مقصد 2013 سے 2023 تک (وزارت خارجہ امور پاکستان) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز پر مشتمل ایک خود مرتب کردہ خصوصی کارپس کا استعمال کرتے ہوئے ان مکالموں کی چھان بین کرنا ہے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ منتخب تحریریں سفارتی گفتگو کے مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں جو واضح، حکمت عملی کے لحاظ سے اور مثبت طور پررابطوں پر زور دیتے ہیں، جو چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اوربی آر آئی اور سی پیک کے حوالے سے امید کو فروغ دینے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ گفتگو سی پیک کو بروقت مکمل کرنے اور آگے بڑھانے میں پاکستان کی ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ مقالہ وسیع تر سطح پر، مطالعہ سفارتی گفتگو کی چھان بین کی ضرورت پر روشنی ڈالتا ہے تاکہ بین الاقوامی تعلقات میں زبان کی بنیادی افعال اور اسٹریٹجک تعیناتی کا نقشہ بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی ایک تاریخی سچائی ہے، دونوں ممالک کے درمیان جو رشتہ قائم ہے، اس کے اثرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں سی پیک جیسے منصوبے کے تناظر میں یہ مقالے بڑی اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔

ایسے ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کا یہ معیاراس کی فیکلٹی کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مقالے کی نگران پروفیسرڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ ایک حساس موضوع پر ریسرچ اس مقالے کی قدروقیمت میں اضافہ کرتی ہے سکالر نوبیہ نے اپنے کام سے انصاف کرتے ہوئے مضبوط دلائل کے ساتھ اپنی ریسرچ مکمل کی ہے شعبہ انگریزی نے ہمیشہ حالات حاضرہ سے جڑے مسائل اور ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسرچ کی ہے۔
امید ہے یہ سلسلے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر شنگھائی یونیورسٹی کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر محمد افضال اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button