Breaking NewsEducationتازہ ترین
271 اساتذہ کا دوبارہ انٹرویو لینے کا فیصلہ

میرٹ بیسڈ ہیڈز کے ٹیسٹ میں 75 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 271 اساتذہ کا دوبارہ انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کو اس سے قبل انٹرویو میں معمولی کارکردگی کی بنیاد پر ریجیکٹ کر دیا گیا تھا۔
اب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ان اساتذہ کے آن لائن انٹرویوز آج 18 ستمبر کو لیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔




















