Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں میں انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے سیلابی پانی اترنے پر متاثرہ سکولوں میں بحالی کے کام کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ سیلابی پانی اترنے پر مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ڈینگی ، ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اس لئے سکولوں میں جہاں بحالی کاکام ہورہا ہے وہاں انسداد ڈینگی کی کارروائیاں بھی شروع کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ تدریس کاعمل شروع ہونے سے قبل سکولوں کو مچھروں سے پاک کیا جاسکے ۔


















