Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے ری مارکنگ کا شیڈول جاری کردیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے امتحانات کی ری مارکنگ کا شیڈول جاری کر دیا ۔
مراسلے کے مطابق انٹر میڈیٹ (پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ مورخہ 18 ستمبر 2025 کو شائع ہو گیا ہے۔
ایسے امیدوران جو اپنا رزلٹ ، مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں۔
مقررہ تاریخ کے اندر اندر ادا شدہ بینک چالان کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک لازمی جمع کروائیں۔
بصورت دیگر ری چیکنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکے گی۔



















