Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای او تعلیم شیخوپورہ نعیم عباس پر حملہ نظام کے منہ پر تماچہ ہے : رانا ولایت علی

رانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے سی ای او تعلیم شیخوپورہ نعیم عباس پر ایک وکیل اور بیسیوں نامعلوم افراد کے بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ اب تک ایف آ ئی آ ر کے اندراج کے باوجود کسی ایک بھی نامزد فرد کی گرفتاری نہ ھونا ریاستی نظام کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

آئی جی پنجاب، آر پی او لاھور اور ڈی پی او شیخوپورہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے، رانا ولایت علی نے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا سکندر حیات وزیر تعلیم پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ سی سی ڈی کو ٹاسک دیا جائے کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

سی ای او تعلیم پر ان کے دفتر میں تشدد اور پھر گھسیٹ کر باہر نکال کر پھینکنا کتنی بڑی غنڈہ گردی اور انسانی تذلیل ھے، پنجاب کے اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ھیں مگر وکیل اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کا نہ ھونا پولیس کے نظام کی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button