Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں معیار تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ اولین ترجیح : سی ای او

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں معیار تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ اولین ترجیح ہے، سرکاری سکولوں میں بچوں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نزیر وٹو کی قیادت و رہنمائی میں تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برامد ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاڑ ملتان کے نئے پرنسپل ڈاکٹر رانا قمر عباس کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری سکولز منور حسین کمال، سینیئر سماجی رہنما و ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی ای اے ملتان) محبوب اشرف، بھی موجود تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے ۔

ڈاکٹر رانا قمر عباس کی بطور پرنسپل تعیناتی خوش آئند ہے، ڈاکٹر رانا قمر عباس فرض شناس، تجربہ کار اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اساتذہ کرام اور طلبہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کریں گے۔

ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملتان منور حسین کمال نے کہا کہ اساتذہ محنت اور لگن کو شعار بنائیں اور وقت کی پابندی کریں، سلیبس کو مدنظر رکھ کر تعلیمی اہداف مکمل کیے جائیں۔

اساتذہ کرام بچوں کے والدین سے قریبی رابطہ رکھیں اور والدین کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی سے اگاہ کریں تاکہ سرکاری سکولوں بارے والدین کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button