Breaking NewsEducationتازہ ترین
گھر کے پاس تبادلہ کروانے والے اساتذہ کیلئے پالیسی میں نرمی کردی گئی

حق دار اساتذہ پر تبادلوں کیلئے 3 سال کی پابندی نہیں ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل تبادلوں کیلئے ایک سٹیشن پر 3 سال گزارنا لازمی تھا، حق دار اساتذہ کیلئے سیس پر الگ سے آپشن دی جائے گی۔
اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں موصول کی جارہی ہیں، اوپن میرٹ کے تحت اساتذہ 28 ستمبر تک اپلائی کرسکیں گے۔
درخواستوں کی تصدیق کا عمل 4 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا، اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری ہونگے.


















