Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور مختارِ شیخ ٹرسٹ میں ایم او یو سائن ہوگیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان اور مختار شیخ ٹرسٹ کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور طلباء کو سہولیات اور جدید طریقہ تدریس سے روشناس کےلئے ایم او یو سائن کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم تک رسائی نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا ترقی پسند اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے

چیئرپرسن بیگم فرخ کی لڑکیوں اور پسماندہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم قابل ستائش ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نےکہا کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی منظر نامے میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

مختارِ شیخ ٹرسٹ سکول اینڈ کالج جیسے ادارے قوم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، چیئرپرسن بیگم فرخ نے کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہےکہ ہر بچہ خواہ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو اسے سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔

ویمن یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کا مقصد مشترکہ منصوبوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں کو آگے بڑھانا ہے دونوں ادارے مل کر کام تعلیم کے فروغ طلباء وطالبات کو بااختیار بنانے اورسیکھنے کی نئی راہیں کھولیں گے۔

بعدازں دونوں اداروں کے درمیان پسماندہ طلباء کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیےتاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایم او یو پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور چیئرپرسن بیگم فرخ نے دستخط کیے ایم او یوکے مطابق دونوں ادارے طلباء کے تعاون کے پروگراموں، مہارتوں کی نشوونما، اور ایسے منصوبوں پر مل کر کام کریں گے جن کا مقصدطلبا وطالبات کو بااختیار بنانا ہے ڈاکٹر ثمینہ اختر کو فوکل پرسن ہوں گی جبکہ ڈاکٹر کنول رحمٰن اور ڈاکٹر سارہ مصدق مشترکہ اقدامات میں معاونت کے لیے بطور ممبر خدمات سرانجام دیں گی۔

تقریب میں تقریب میں خزانچی ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر اوورک ،ڈاکٹر کنول رحمان اور ڈاکٹر ثمینہ اختر اور دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button