Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما کی بھتیجی کو انصاف فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیے، کمشنر ملتان ڈویژن

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے باباثر رشتہ داروں کی ویڈیو کے ذریعے شکایت کرنے والی میڈیکل کی طالبہ ایلیا شعیب سڈل نے ملاقات کی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے طالبہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اے سی ریونیو خالد مسعود ستی کو طالبہ کے ریونیو مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان ڈویژن خالد مسعود ستی اس معاملے کے فوکل پرسن ہونگے۔پورے معاملے کو از خود مانیٹر کر رہا ہوں، کوئی پریشر نہیں ہے۔ طالبہ کی شکایت کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے اے سی آر کو ریونیو ریکارڈ نکلوا کر فوری نشاندہی کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شہریوں کو فوری اور میرٹ پر ریلیف دینے کے واضح احکامات ہیں۔ہر شہری کیلئے کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں۔
ایلیا شعیب سڈل نے کمشنر ملتان سے ملاقات کے بعد کہا کہ انکو یقین ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے گی۔ انکی والدہ اور بھائی بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button