Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام بین الشعبہ جاتی سرائیکی نعتیہ مقابلے کا انعقاد

شعبہ سرائیکی کے پروفیسر عارف رجوانہ نے آقا علیہ الصلو والسلام کی شانِ اقدس میں مدح سرائی کی اس کے بعد نعت خوانی مقابلے کا با قاعدہ آغاز ہوا۔

شعبہ سرائیکی، اردو، انگلش ، ایگری کلچر ، ماس کمیونیکیشن ، ایجوکیشن، مالیکیولر بیالوجی ، کامرس کے طلباء و طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا۔ ججز و صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ( چیئر مین شعبہ اسلامیات )، پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل (چیئر پرسن شعبہ عربی ) نے سرانجام دیے۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن شعبہ ایگری کلچر کے طالبعلم طلحہ سعید ، دوسری پوزیشن شعبہ اسلامیات کے طالبعلم وقاص احمد جبکہ تیسری پوزیشن شعبہ انگلش کے طالبعلم احمد نے حاصل کی۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

میزبان شعبہ سرائیکی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روما حفیظ نے تمام معززمہمانوں و طلبا و طالبات کا شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button