Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت نوٹس

زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال اور رجسٹرار اعجاز احمد کو لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دئیے، نوٹس ملنے کے فوری بعد سپیکنگ آرڈر جاری کر دئیے گئے۔

تفصیل کے مطابق 7 فیکلٹی ممبران جن کو میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود سلیکشن بورڈ نے ریجیکٹ کر دیا تھا نے لاہور ہائی کورٹ میں میرٹ میں سلیکشن بورڈ کے خلاف میرٹ کی خلاف ورزی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور ان کو انکا جائز حق نہ دینے کے خلاف رٹ پٹیشنز فائل کی تھیں، جس پر عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ ان فیکلٹی ممبران کو سلیکشن بورڈ دوبارہ سنے، مگر وائس چانسلر اور رجسٹرار نے سلیکشن بورڈ بلانے کی بجائے خود ہی ان فیکلٹی ممبران کو سنا مگر سپیکنگ آرڈر نہ عدالت میں جمع کروائے اور نہ ہی فیکلٹی ممبران کو درخواست دینے کے باوجود دئے، جس پر فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال اور عارضی رجسٹرار اعجاز احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں جمع کروا دیں تھی۔

جن پر آج ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

جیسے ہی توہین عدالت کے نوٹسز یونیورسٹی پہنچے تو رجسٹرار نے سپیکنگ آرڈر ٹائپ کر کے وائس چانسلر سے دستخط کروا کر پٹیشنرز کو اسکی کاپیاں بھجوا دیں-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button