ویمن یونیورسٹی ملتان اور سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آھنگ کرنے اور بااختیار بنانے کےلئے ویمن یونیورسٹی حکام اور سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ اور سرکل ایسوسی ایشن کے سینئر پراجیکٹ کوآرڈینٹر محسن زیدی نے دستاویزات پر دستخظ کئے۔
اس موقع پرو ائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ اس ایم او یوکا مقصد ڈیجیٹل خواندگی اور ہنر کی ترقی پر مضبوط توجہ کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانا ہے، یہ اسٹریٹجک شراکت داری خواتین کے لیے انفارمیشن ٹکنالوجی میں نئی راہیں کھولے گی تاکہ انھیں ڈیجیٹل دور میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں دونوں فریق وسیع پیمانے پر اقدامات پر تعاون کریں گے، جن میں خصوصی ورکشاپس، تربیتی پروگرام، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروجیکٹس شامل ہیں، یہ سب آئی ٹی کی مہارت، ڈیجیٹل خواندگی، اور خواتین میں کاروباری صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہیں۔
سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے ساتھ یہ شراکت علم، ٹیکنالوجی اور مواقع کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم ساتھ مل کر ایسے راستے بنا رہے ہیں جو خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں رہنما کے طور پر ابھرنے کا موقع دیں گے۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سی ایس اینڈ آئی ٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈاکٹر اسماء اکبر، مقبول انجم (ایریا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب) اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں۔



















