Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 29 ستمبر سے شروع ہوں گے

ترجمان ملتان بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔

رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی رولنمبر سلپس ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان اپنے ادارے کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی و یب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں، اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ بلاک کی گئی ہو یا کسی قسم کی درستی مطلوب ہو یا کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر ( میٹرک برانچ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ،ملتان سے رابطہ کرکے اپنا اعتراض دور کلیئر کروائیں تاکہ اُ ن کی رولنمبر سلپس جاری ہو سکیں۔
امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی دو عدد تازہ رنگین مصدقہ تصاویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں۔

دوسری طرف سیکرٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہاحساس امتحانی مراکز میں کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا، ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم، مرکزی کنٹرول روم بورڈ کمپلیکس میں فعال کیا گیا۔

امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے اسپیشل اسکواڈ اور موبائل انسپکٹر تعینات ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت امتحانات کو فول پروف بنایا گیا، امتحانی عملے کی فہرستیں اسپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button