Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب میں نجی اکیڈمیز، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعد و ضوابط میں لانے کا فیصلہ

قانون سازی کے لئے پنجاب اسمبلی میں پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز پروموشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بل کے متن میں کہاگیاہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اکیڈمیوں، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوا ، ایسے ادارے امتحانات میں طلباکی تعلیمی کارکردگی کوبڑھانےمیں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایسے پرائیویٹ اداروں کی غیر منظم ترقی انتہائی تشویشناک ہے، بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی منظوری بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button