Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 کےلئے سینیارٹی نمبر 102 تک کیسز فائنل

سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے کیسز کو ابتدائی طور پر فائنل کر لیا گیا ہے، کالجوں میں تعینات 19 ویں گریڈ کی سینیارٹی نمبر 102 تک پرموشن کیسز فائنل کیے جا رہے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے کیسز تصدیق کے لئے ڈی پی آئی کالجز کو ارسال کر دیے ہیں۔
ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صوبائی پرموشن بورڈ بھجوائے جائیں گے، محکمہ ہائرایجوکیشن 19 ویں گریڈ کی نئی سینیارٹی فہرست کے مطابق کیسز صوبائی پرموشن بورڈ کو ارسال کرے گا۔



















