Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سیو آور سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت

زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور سیو آور سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر شائستہ سہیل نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے زراعت اور خوراک کی اہمیت بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا پہلا مقصد کسانوں کے لیے زرعی مسائل کا حل ہے۔یونیورسٹی کے تمام ریسرچرز اپنی تمام کوشش ریسرچ کے ذریعے کسانوں کی بہتری کے لیے صرف کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر شائستہ سہیل نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر کسانوں اور زراعت کی فلاح کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا، انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زرعی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی،محمد رفیق فاروقی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button