Breaking NewsEducationتازہ ترین
زینب ہال زکریا یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل

طالبات کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی، محفل کے انتظامات وارڈن پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ اور ہاسٹل اسٹاف نے سرانجام دیے۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی وارڈن پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول تھیں، انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی روحانی محافل طالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہیں اور ان کی دینی، اخلاقی اور سماجی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس موقع پر ہاسٹل اسٹاف کی محنت اور لگن کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر رقیہ باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی علمی اور روحانی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ طالبات کی ہمہ جہت شخصیت سازی ممکن ہو سکے۔



















