Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز کے ملازمین کے بچوں کو فیس میں رعایت دینے کافیصلہ

محکمہ سکولز کے ایک سے 16تک ملازمین کے بچوں کویونیورسٹیوں اور کالجز میں فیس میں رعایت دینے کافیصلہ، سیکرٹری ایچ ای ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
محکمہ سکولز سے منسلک متعدد یونین کا دیرنیہ مطالبہ رہا ہے کہ ان کے بچوں کو پوسٹ گریجوایٹ تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت دلوائی جائے ، جس پر محکمہ سکولز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے رعایت کےلئے ایچ ای ڈی کو مراسلہ تحریر کردیا ہے، جس میں سیکرٹری ایچ ای ڈی کو کہا گیا ہے کہ مختلف تنظیموں کی طرف سے یہ مطالبہ چلا آرہا تھا کہ ان کے بچوں کو فیس میں رعایت دلائی جائے جو کہ ایک حقیقت اور میرٹ پر مطالبہ ہے۔

اس لئے سکولز حکام نے ان کو رعایت دینے کےلئے اقدام اٹھانے کافیصلہ کیا ہے، اور اپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس بارے میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور ممکن ہوسکے تو فوری طور پر فیس میں کمی کے احکامات جاری کئے جائیں جس سے سکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کے بچے استفادہ کرسکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button