Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : زکریا یونیورسٹی کا کوٹلی نجابت شجاع آباد میں جعلی کیمپس بناکر طلباء سے رجسٹریشن شرع کروادی گئی

زکریا یونیورسٹی ایک اور سب کیمپس کیس سامنے آگیا، جس میں کوٹلی نجابت شجاع آباد میں داخلوں کےلئے درخواستیں بھی طلب کرلی گئیں۔

نامعلوم افراد نے کمپیوٹر سائنسز اور آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف دو مضامین داخلوں کااعلان کیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ کلاسز براہِ راست زکریا یونیورسٹی کے پروفیسروں کی نگرانی میں ہوں گی۔

آپ کو وہی معیاری تعلیم اور وہی فیس اس سب کیمپس میں ادا کرنی ہوگی جو زکریا یونیورسٹی ملتان میں مقرر ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہاگیا کہ یہ سب کیمپس آپ کے تعاون اور بھرپور داخلوں پر منحصر ہے، جتنی زیادہ تعداد میں طلباء و طالبات داخلہ لیں گے، اتنا ہی زیادہ یہ سب کیمپس مستقل طور پر منظور اور فعال ہوگا اس لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی رجسٹریشن اور داخلے یقینی بنائیں تاکہ یہ عظیم موقع ہمیشہ کے لیے ہمارے علاقے کا حصہ بن سکے۔

اس بادے میں جب رجسٹرار یونیورسٹی محمد اعجاز سے رابطہ کیاگیا تو ان کاکہنا تھا کہ یہ فیک کیمپس ہے، اس کا زکریا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس میں داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کی ذمہ دار زکریا یونیورسٹی نہیں ہوسکتی ، اس لئے والدین سوچ سمجھ کر داخلہ لیں ، یونیورسٹی اس فیک کیمپس کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button