تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے رزلٹ کارڈ جاری کردئیے

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز اُن کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کر دئیے ہیں۔
ریگولر امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے رزلٹ کارڈ کے حصول کے لئے اپنے ادارہ سے رابطہ کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز اُن کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دئیے ہیں۔
لہذا پرائیویٹ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈز نہ ملے تو وہ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان (انٹر برانچ) سے رابطہ کر کے 30 نومبر تک بنام ڈپٹی کنٹرولر انٹر تحریری دخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے، جس کے بعد رزلٹ کارڈ کے حصول کے سلسلے میں مثنٰی رزلٹ کارڈ مجوزہ فیس فارم کے ساتھ ملتان بورڈ کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ سربراہان ادارہ جات کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ چیک کر لیں اگر کسی امیدوار کا رزلٹ کارڈ مسنگ ہے وہ بھی مورخہ 30 نومبر تک درخواست دے کر اپنے ادارہ کے ریگولر امیدوار کا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتے ہیں۔
جس بعد مجوزہ فیس فارم کے ساتھ ملتان بورڈ کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔



















