Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2025 کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے اعزاز میں لاہور میں تاریخی تقریب سجنے کو تیار

اس تقریب میں طلباء کے والدین اور ان کے پسندیدہ اساتذہ بھی شریک ہوں گے۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے 36 اور میٹرک کے 17 پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 5 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کو 3 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پوزیشن ہولڈرز کی جانب سے نامزد کیے گئے پسندیدہ اساتذہ کو بھی ایک ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔ مجموعی طور پر تقریب میں 2 کروڑ 2 لاکھ روپے کے انعامات طلباء و اساتذہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ تقریب آج یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود شرکت کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

لاہور روانگی کے موقع پر طلباء و طالبات کے جوش و خروش کے مناظر دیدنی تھے۔

پوزیشن ہولڈرز نے تقریب کو اپنے لیے باعثِ اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں۔ روانگی سے قبل پوزیشن ہولڈرز کو شاندار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم قریشی کی قیادت میں طلبہ کا قافلہ پولیس اسکواڈ اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button