Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سب سے امیر فیکلٹی میں سہولیات کا فقدان

زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی سب سے امیر فیکلٹی تسلیم کی جاتی ہے، جس کے اپنے اکاونٹ میں کروڑ روپے کی فنڈز پڑے ہیں مگر ان فنڈز کو استعمال میں نہیں لایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے فیکلٹی عمارت پرانے کھنڈر سے کم دکھائی نہیں دیتی اور تمام تعمیراتی کام یونیورسٹی کے بجٹ سے کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں جگہ جگہ بجلی کے تار لٹک رہے ہیں، کسی بھی وقت بجلی کے جھٹکے یا کسی اور حادثے سے طلباء کی جانوں کا خطرہ ہوسکتا ہے واش رومز میں نہ نل ہیں نہ صفائی، جگہ جگہ پانی رس رہا ہے اور مین ہولز بغیر ڈھکن کے کھلے پڑے ہیں۔

صفائی ستھرائی اس قدر ناقص ہے کہ عمارتیں کسی کچرا گھر کا منظر پیش کرتی ہیں تمام عمارتیں ٹوٹے ہوئے فرنیچر اور ناکارہ آلات سے بھری پڑی ہیں، کمرہ جماعتوں میں ڈیسک ٹوٹے ہوئے ہیں اور بلب و لائٹس کام نہیں کر رہیں۔

ایک سال نو ماہ سے قائم مقام ڈین اب مستقل ڈین طور پر تعینات ہو چکی ہیں، لیکن حالات نہیں بدلے طلبا و طالبات نے ڈین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تعمیراتی کام کرایا جائے۔
ترجیح بنیادوں پر واش رومز کی تزین نو کی جائے، نل فراہم کئے جائیں گیلریز کو صاف کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button