Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 44 ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار سمعیہ عمبرین نے انجام دیے۔

اس اجلاس میں جسٹس محمد طارق ندیم لاہور ہائی کورٹ ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان ،شفیق خان پتافی،پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال وائس چانسلر بہاء دین زکریا یونیورسٹی ملتان، نومینی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر عبد الرزاق ڈاکٹر ناہید بانو ،ڈاکٹر محمود عالم خان جبکہ ،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی ،عامر شہزاد ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نومینی نے سیکرٹری زراعت پنجاب ،ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری فنانس نومینی نے سیکرٹری فائنانس پنجاب،برسٹر اسامہ فضل چوھدری نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں 14ویں اکیڈمک کونسل کی سفارشات اور فیکلٹی ممبران کی بیرون ملک چھٹیوں کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ دیگر انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی۔تمام معزز ممبران نے ڈاکٹر آصف علی کو تیسری بار وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کی لیڈرشپ میں اس ادارہ نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کیا مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور ریسرچ اداروں کو کسانوں کی بہتری کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے لیے کسان کا مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اس تناظر میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے زرعی سائنسدان دن رات محنت کر رہے ہیں، ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button