Breaking NewsEducationتازہ ترین
نگران اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے معاوضوں پر غیر قانونی ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کے احکامات جاری

فیڈرل ٹیکس محتسب کے مطابق نگران اساتذہ کو ملنے والی امتحانی ڈیوٹی فیس پر تنخواہ والا ٹیکس لاگو نہیں کیا جا سکتا، صرف وہی ٹیکس کٹوتی کی جائے گی جو قانون کے مطابق ہو فیصلے کے تحت امتحانی ڈیوٹی پر ہونے والی ناجائز کٹوتیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اور ملتان بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ان احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، محتسب نے اس معاملے پر 30 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ اُساتذہ کی جانب سے طویل عرصے سے شکایت کی جا رہی تھی کہ انہیں امتحانات کی نگرانی، پرچوں کی چیکنگ اور دیگر ڈیوٹیوں کے بدلے جو معاوضہ دیا جاتا ہے اس پر بلاجواز ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے جو ان کے لیے معاشی دباؤ کا سبب بنتا ہے۔

















