Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025 میں پیش کئے گئے سر ٹیفکیٹ کورسز میٹرک،ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری(دو سالہ)،پی جی ڈی،بی ایڈ اور بی ایس دو سالہ،اڑھائی سالہ اور چار سالہ کے داخلہ جات میں 15۔اکتوبر 2025ء تک توسیع کر دی گئی۔

ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ کا کہنا ہے کہ کہ میٹرک،ایف اے/آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈ پروگرامز میں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کرسکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کریں گے۔

آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سے طلبا ء وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button