Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی خبر ، جو جھوٹ تھی

جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی خبر ، جو جھوٹ تھی
دنیا بھر کے معاشی حب میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی کہ آرامکو اب بٹ کوئین میں لین دین کرے گی مگریہ خبر جھوٹ ثابت ہوئی
سعودی عرب کی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی بڑی کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ وہ بٹ کوائن میں لین دین کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس کا بٹ کوائن میں لین دین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے

ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ خبر بے بنیاد اورمکمل طور پر حقیقت سے عاری ہے۔ کمپنی کا بٹ کوائن میں لین دین کا کوئی ارادہ نہیں، نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ ہے جس پر غور کیا جا رہا ہو۔دوروز قبل یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی، برازیلی بٹ کوائن مائنر رے نصر کے ایک انٹرویو کے بعد میڈیا رپورٹس میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ آرامکو ڈیجیٹل کرنسی کی کان کنی شروع کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button