Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : گورنمنٹ کمپری ہینسوگرلز ہائیر سیکنڈری سکول گلگشت کی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی گئی

گورنمنٹ کمپری ھینسوگرلز ھائر سیکنڈری سکول گلگشت ملتان کے غربی گیٹ کے دائیں جانب سکول کی دیوار کے ساثھ گردیزی مارکیٹ کے کارو باری افراد اور گاہکوں کے لئے لیٹرینیں بنانے کے لئے بنیادیں کھودی جا چکی ہیں اور بیس سے تیس فیصد کاروباری افراد کے پی کے سے تعلق رکھتے ھیں اور سکول کے گیٹ اور دیوار کے ساتھ یہ لیٹرینیں زیر تعلیم دو ہزار طالبات کے لئے سیکیورٹی رسک بن جا ئیں گی سکول کا صحن روڈ سے بہت نیچے ھے لیٹرینوں کی نکاسی کا پانی اور تعفن کا پھیلاؤ سکول کے ملحقہ ہلاک کی زیر تعلیم طالبات کے لئے مستقل درد سر بن جائے گا۔

اس سلسلے میں راناولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان کاکہنا ہے کہ سڑک پر لیٹرین بننے سے مزید ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ھوگی۔

اس سے قبل شام کوچار بجے سے رات نوبجے تک ہر روز سکول کے غربی پہلو والی روڈ پر عموماً ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ھے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ ملتان ان تمام متذکرہ پہلوؤں کا جائزہ لیکر اس فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ھوئے لیٹرینیں کسی اور مناسب جگہ پر بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button