ایک خاص طبقہ ملکی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک خاص طبقہ ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، سسٹم کرپٹ ہو تو چند لوگ امیر جبکہ ملک غریب ہوتا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں جاری تین روزہ آئی سی ای ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک میں ایک چھوٹا طبقہ امیرترین جبکہ ملک غریب ہوتا گیا،کچھ لوگوں کے امیرہونے سے یہاں کرپشن کرنے والے بیرون چھٹیاں منانےچلےجاتےہیں، مگر اب قانون کی بالادستی سےہی ملک میں بڑےپیمانےپرتبدیلی آئےگی۔
ملک کو قرضے لینےپڑے،وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تیزی سےترقی کرنےوالاملک ہوا کرتاتھا،اپنی آنکھوں سے ملک کو نیچےجاتےہوئےدیکھا، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرناچاہتےہیں، ہم ساٹھ کی دہائی کی معاشی ترقی کے بحالی کےلئےکوشاں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بہت بڑا انقلاب آنےوالاہے،کامیاب پاکستان پروگرام بہت جلد لانچ کرنےجارہےہیں، اس پروگرام کےتحت ہرخاندان کےایک فرد کو تکنیکی تربیت دی جائےگی، اور بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ ماضی میں گھر بنانے کیلئے بینک قرضےنہیں دیتےتھےاب صورتحال بدل چکی ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں ہاؤس فنانسنگ شروع کی، تعمیراتی شعبےمیں بڑے پیمانےپرانقلاب لارہےہیں،شہروں میں سب سےزیادہ روزگارتعمیرات کےشعبےسےجڑاہواہے، تعمیراتی شعبےکےفروغ سےمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ تعمیراتی شعبےکےفروغ سےملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔
ماضی میں ماحولیاتی تحفظ کیلئےخاطرخواہ اقدامات نہیں کیےگئے جس سے مسائل بڑھے، متعلقہ حکام کوہرشہرکا ماسٹرپلان بنانےکی ہدایت کی ہے، شہروں میں گرین ایریا کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔




















