انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کا آغاز دس اگست سے ہوگا

ترجمان تعلیمی بورڈملتان نےکہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 دس اگست سے شروع ہو رہا ہے ۔ ریگولر ادارہ جات کو آن لائن سسٹم کے تحت رولنمبر سلپ ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت میّسر کر دی گئی ہے۔
لہذٰا ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ ادارہ جات (گورنمنٹ /الحاق شدہ کالجز/ہائر سیکنڈری سکولز )سے رول نمبر سلپس حاصل کریں۔
پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس اُنکے داخلہ فارم پرپرنٹ شدہ ایڈریس پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔
رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ اُمیدواران کو آن لائن سسٹم میں انٹر سالانہ امتحان 2021 ء کے داخلہ فارم نمبر اور داخلہ فارم پر درج ٹوکن نمبر سسٹم میں فیڈ کرنے پر رول نمبر سلپ حاصل کرنے کی سہولت میسر کر دی گئی ہیں۔
تاہم ایسے اُمیدواران جنھیں تاحال رول نمبر سلپ نہیں ملیں یا رولنمبرسلپ ڈاون لوڈ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ وہ فوری طور پر انٹر برانچ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کریں اگر کسی اُمیدوار نے بروقت دفتر سے رابطہ نہ کیا اور کسی بھی پرچہ میں شرکت نہ کر سکا، تو دفتر بورڈ اس سلسلے میں ہر گز ذمہ دار نہ ہوگا۔
تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں ، اور ناظم مرکز کے حوالے کریں۔ اُمیدواران پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ قبل اپنے امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔



















