Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم کے بعد پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع

پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات در پیش ہیں، اس لئے دونوں جماعتوں کیلئے سمارٹ سلیبس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

پرائمری اورمڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، سمارٹ سلیبس میں سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کاکہناہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا،اس حوالے سے اساتذہ کاکہناہے کہ بچوں کے پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں،فروری میں پانچویں اورآٹھویں جماعت کے بچوں کی بورڈ کی طرز پر اسیسمنٹ کی جانی ہے، سمارٹ سلیبس سے چھوٹے بچوں سے بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button