زکریا یونیورسٹی ملتان میں آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی وومنز سکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد

ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ایک شاندار مقابلے کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس ٹورنامنٹ میں پنجاب یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی، سپیرئر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پندرہ یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔
انفرادی مقابلوں میں سرحد یونیورسٹی کی حرا عقیل نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی فروا کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حرا عقیل کی بہن نمرہ عقیل نے حاصل کی جو کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی نمائیندگی کر رہی تھی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو انعامی رقم بھی دی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹریس اسپورٹس مس عابدہ خان بھی موجود تھے۔


















