Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیکٹا نے نہم جماعت کا ترمیم شدہ سمارٹ سلیبس دوبارہ جاری کردیا

نہم جماعت کا سلیبس تمام غلطیاں ختم کر کے جاری کیا گیا۔ کیمسٹری کے سلیبس میں 50، فزکس میں 85 جگہوں پر غلطیاں تھیں جبکہ بیالوجی کے سلیبس میں 40 اور کمپیوٹر سائنس میں 21 سے زائد غلطیاں پائی گئیں تھیں ۔
سلیبس کی غلطیاں دور کرنے میں قاضی ایپکس سکول کے اُساتذہ نے پیکٹا کا تعاون کیا، اُن کا کہنا ہے کہ نہم کے بعد 11ویں جماعت کا سمارٹ سلیبس بھی آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔




















