Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کی پروموشن کمیٹی کااجلاس، 5 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت پروموشنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
بورڈ کے فیصلے کے مطابق متعدد افسران کو سیٹ پر ترقی دیدی گئی، جن میں محب علی، حافظ محمد اکرم کو گریڈ 17 سپرٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، روبینہ کوثر، کامران صدیقی، روف حیدر کو گریڈ 14 سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ دیانت داری سے کام کرنا افسران و ملازمین کا طرہ امتیاز ہے، جس کو برقرار رکھنا ہوگا۔




















