Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تمام سرکاری کالجوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم جاری

ڈی پی آئی کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ داخلے اور اخراج کے لیے صرف ایک مرکزی گیٹ کھلا رکھا جائے، کالجوں میں وزیٹر رجسٹریشن اور سی این آئی سی تصدیق لازمی قرار دے دی۔

تمام کالجوں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور باؤنڈری والز کی باقاعدہ جانچ کا حکم دیا گیا جبکہ فائر ڈرلز اور ایمرجنسی پلان ہر سیمسٹر میں لازمی کیے جائیں گے۔

خواتین سٹاف اور طالبات کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی ریگنگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے اور تمام کالجوں کو ماہانہ سکیورٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button