Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول انٹرنیز ٹیچرز کی بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی

پنجاب میں ساڑھے 12 ہزار اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی، اس سے قبل بھرتیوں کا آغاز 10 نومبر سے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم آن لائن ایپ میں ایس او پیز مکمل نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، امیدوار کو فی سکول درخواست کے ساتھ ایک ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے، آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

فیس کی وصولی پر اساتذہ اور امیدواروں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک ٹیچر کو مختلف سکولوں میں اپلائی کرنے کےلئے الگ الگ پیسے جمع کرانے کی شرط ظالمانہ اقدام ہے، وزیر تعلیم اس پر نظر ثانی کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button