Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر اقراء غفار کا کامیاب مجلسی دفاع

جامعہ زکریا کے شعبہ اردوکی پی ایچ ڈی سکالر اقراء غفار کے تحقیقی مقالہ کا مجلسی دفاع اور آن لاٸن زبانی امتحان وڈيو کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا۔
مقالہ کا موضوع "اردو ناول میں جدید فلسفیانہ نظریات(نماٸندہ ناولوں کا خصوصی مطالعہ) تھا، مقالہ کے نگران ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی تھے بیرونِ ملک ممتحنین میں ترکیہ سے ڈاکٹر داٶد شہباز اور آٸی کت کسمیر جبکہ اندرونِ ملک سے ڈاکٹر ناصر عباس نٸر تھے۔
کامیاب مجلسی دفاع اور زبانی امتحان کے بعد ڈاکٹر ناصر عباس نٸر نے اقراء غفار کے لٸے باضابطہ طور ڈاکٹر کی ڈگری کی منظوری کا اعلان کیا۔




















