Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں بھی سیکورٹی الرٹ جاری؛ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل بند، افسروں کو روانہ چیکنگ کا حکم

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام سکول سربراہان طلباء و اسٹاف کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کا فوری سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا اور کہاگیاہے کہ سیکیورٹی خامیاں فوری دور کی جائیں۔

اس کے علاوہ افسران کو سکولوں کے روزانہ دورے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور سکولوں میں غیر متعلقہ افراد کے مکمل داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button