پنجاب میں مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ 2025-26 کے انعقاد کی ہدایات جاری

پنجاب حکومت کے پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی کی جانب صوبے بھر میں مڈ ٹرم اسکول بیسڈ اسسمنٹ 2025-26 کے باقاعدہ آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ افسران اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام احکامات، رہنما اصول اور طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور ان ہدایات کو فوری طور پر تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان تک پہنچائیں۔
امتحانی شیڈول ایس او پیز (SOPs) ڈیٹ شیٹ نصاب (جس میں فرسٹ ٹرم کا نصاب بھی شامل ہے) پیپر پیٹرن تمام دستاویزات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ اسسمنٹ کا عمل مؤثر، منظم اور یکساں بنیادوں پر مکمل کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم SBA کا مقصد طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا شفاف، معیاری اور یکساں جائزہ لینا ہے، جس کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں میں انتظامات سختی سے مانیٹر کیے جائیں گے۔




















