Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بغیر ٹکٹ مسافروں سے 19 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری

ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلویز کی بڑی کارروائی، بغیر ٹکٹ مسافروں سے 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد کی ریکوری کرلی ۔

تفصیل کے مطابق ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ افتخار حسین کے احکامات اور کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی کو عملی شکل دیتے ہوئے، پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں اس ہفتے بھی جامع اور مؤثر سرپرائز چیکنگ مہم جاری رہی۔

اس دوران ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کا اچانک معائنہ کیا اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی۔

اس دوران ڈائیننگ کار کے کچن، اسٹوریج اور سروس ایریا کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ خوراک اور مشروبات کی کوالٹی، حفظانِ صحت اور ایکسپائری ڈیٹس چیک کی گئیں، اور جہاں معیار پر کمی یا شکایت نظر آئی، وہاں متعلقہ اسٹاف پر فوری جرمانے عائد کیے گئے۔

اس مہم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19,81,420 روپے کی ریکوری کی گئی، جس میں کرایہ، جرمانے اور دیگر چارجز شامل ہیں۔

ڈی۔سی۔او رملہ شاہد نے اس موقع پر مسافروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر سے ہر ممکن گریز کریں، کیونکہ اس صورت میں کرایہ ٹرین کے نقطہ آغاز سے وصول کیا جائے گا، جب کہ جرمانہ اور اضافی چارجز الگ لاگو ہوں گے۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے بہتر ہے کہ مسافر ٹکٹ خرید کر سفر کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے ٹکٹ نہ لی جا سکے تو ٹرین پر سوار ہونے سے پہلے گارڈ یا ٹکٹ چیکنگ اسٹاف کو لازمی آگاہ کریں، تاکہ جرمانہ عائد ہونے سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button