Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں محفوظ و سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح : فیض خان

ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز ساؤتھ پنجاب ملتان فیض عباس خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت کی روشنی میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں محفوظ و سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

حکومت شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس سے سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بحال ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر معروف ماہر تعلیم و سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد،انچارج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان میاں منیر احمد، صدر ایلیمنٹری ہیڈ ماسٹرز ایسوی ایشن ملتان ملک الطاف احمد ارائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محبوب اشرف اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول قیوم بھی موجود تھے۔

ڈی پی آئی فیض عباس خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نظام تعلیم میں بہتری کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ اسکولوں سے باہر ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔ حکومتی اقدامات سے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت نئی تعلیمی اصلاحات کی روشنی میں شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، بچوں کو اسلام، پاکستان اور نظریہ پاکستان بارے مکمل آگاہی دی جائے۔

ہیڈ ٹیچرز تعلیمی ماحول میں بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اساتذہ کرام اور بچوں سے بہتر قریبی رابطہ رکھیں تاکہ اساتذہ اور بچوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button