Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بل گیٹس اور میلنڈا میں باقاعدہ طور پر طلاق، عدالت نے جائیداد تقسیم کرنے حکم دے دیا

بِل اور میلنڈا گیٹس کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی، عدالت نے ان کے درمیان جائیداد کی منصفانہ تقسیم کا حکم دیا ہے۔
مئی میں بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی طلاق کے انکشاف کے بعد سے بل گیٹس کی کمپنی کیسکیڈ انویسٹمنٹ کے 3 ارب ڈالر سے زائد کے حصص میلنڈا کے نام ٹرانسفر کیے جا چکے ہیں۔
بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق یہ تین ارب ڈالر ان کی طلاق کے اعلان کے وقت 146 ارب ڈالر کی جائیداد کا حصہ ہیں، تاہم اس بات کا ممکنہ طور پر پتا لگانا مشکل ہے کہ اس سابقہ جوڑی کے بیچ اثاثے کیسے تقسیم ہوں گے، جب کہ 65 سالہ بل گیٹس کے اثاثوں کی لاگت 150 ارب ڈالر ہے۔
واشنگٹن کے قوانین کے مطابق شادی شدہ زندگی کے دوران ایک جوڑا جو بھی جمع کرتا ہے اس پر دونوں کا برابر کا حق ہوتا ہے، تاہم اگر دونوں فریقین اس پر اتفاق کریں اور عدالت اسے مناسب سمجھے تو علیحدگی کے کانٹریکٹ میں تقسیم کا فیصلہ اس سے ہٹ کر کیا جا سکتا ہے۔
جب کہ بل اور میلنڈا کی طلاق کا فیصلہ سنانے والے جج نے دونوں کی جائیداد کی ’عادلانہ اور منصفانہ‘ تقسیم کا کہا ہے۔
واشنگٹن کے قوانین کے تحت طلاق کی درخواست دائر کروانے سے لے کر اس پر حتمی فیصلہ سنائے جانے کے درمیان 90 دن کا دورانیہ ہوتا ہے۔
عدالتی ریکارڈز میں بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا میں سے کوئی بھی اپنا نام نہیں بدلے گا، نہ ہی ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو مالی معاونت دینے کا قائل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button