زکریا یونیورسٹی ملتان : اے ایس اے الیکشن؛ روایتی حریف نئے چہروں کے ساتھ آمنے سامنے

زکریا یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن الیکشن 2025-26کی انتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں، دونوں گروپوں نے امیدوار میدان میں اتار دیئے ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن 2026کےلئے انتخابی مہم عروج پر ہے دو اہم پینلز نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ دونوں گروپ اپنے منشور، قیادت اور فیکلٹی کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے وعدوں کی بنیاد پر بھرپور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا کی جانب سے انجینئر ڈاکٹر عامر شیرازی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے، پینل میں دیگر عہدوں کے لیے شامل امیدواروں میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نائب صدر، ڈاکٹر احمد شہزاد جنرل سیکرٹریری، ڈاکٹر حسیب الرحمٰن، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر راشد احمد سیکرٹری فنانس جبکہ ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر، ڈاکٹر حافظ محمد فیاض، ڈاکٹر نتاشا کرن، ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر شعیب اختر اور نورالہی شامل ہیں۔
یہ پینل فیکلٹی کے حقوق کے تحفظ، سہولیات میں بہتری، شفافیت، تحقیقی ماحول کے فروغ اور تدریسی عملے کی فلاح و بہبود کو اپنا اہم مقصد قرار دیتا ہے۔
صدارتی امیدوار ڈاکٹر عامر شیرازی کاکہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان، پاکستان کی دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی طرح بڑے مالیاتی، انتظامی اور ساختی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس نازک لمحے میں، ہم ایک، حقیقت پسندانہ، اور فیکلٹی کینٹرڈ منشور پیش کیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کی خودمختاری کو مضبوط بنانا، شفاف طرز حکمرانی کو یقینی بنانا، اور تمام فیکلٹی ممبران کے وقار، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکلٹی کے وقار کی حفاظت کرنا اور کیمپس کی ہم آہنگی کو مضبوط بناناا ولین ترجیح ہے پیشہ ورانہ ماحول کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے اور شکار سے پاک یقینی بنائیں گے،فیکلٹی اور انتظامیہ کے درمیان اجتماعیت، تعاون، اور تعمیری مشغولیت کو فروغ دیں گے، کردار کشی اور ہتک آمیز طریقوں سے فیکلٹی کی حفاظت کریں گے، اس بات کو تقویت دیں کہ اساتذہ کی عزت، وقار، اور تعلیمی شراکتیں یونیورسٹی کی ترقی کا مرکز رہیں۔
دوسری جانب یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی جانب سے ڈاکٹر محمد بنیامین کو صدر کے طور پر سامنے لایا گیا ہے، پینل میں شامل دیگر امیدوار ڈاکٹر سمرہ مسعود نائب صدر، سیف اللہ قریشی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز حسین ،جوائنٹ سیکرٹریڈاکٹر عامر اسماعیل فنانس سیکرٹری ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو ممبرز میں ڈاکٹر فیصل ایوب کیانی، انجینئر محمد شکیل، احسن اقبال ہاشمی، ڈاکٹر فُرقان محمد اقبال، ڈاکٹر عاصمہ ارم شہزادی، انجینئر رؤف احمد اور ڈاکٹر محمد ساجد ہیں۔
اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ "وقار، تبدیلی اور اساتذہ کو بااختیار بنانے” کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں ہے، اور جامعہ میں شفاف انتظامی ڈھانچے، فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی، تحقیقی گرانٹس اور بہتر ورکنگ ماحول کو یقینی بنانا اس کا ترجیحی ہدف ہے۔
صدارتی امیدوار ڈاکٹر بنیامین کا کہنا ہے کہ فیکلٹی کے حقوق کا تحفظ ترجیح اول ہو گی چاہے وہ پروموشنز کا معاملہ ہو، گھروں کی مینٹیننس کا معاملہ ہو، اسی طرح فیکلٹی کو سٹںڈی لیو اور پوسٹ ڈاکٹریٹ لیو، یونیورسٹی لیو سٹیچوز کے مطابق دلوائیں گے، فیکلٹی کی عزت پر زیرو ٹالرینس ہو گی، ٹیچرز کے لئے فلاحی پروجیکٹ پر بھی کام کیا جائے گا، وہ اساتذہ جو عرصہ 17-18 سال سے لیکچررز ہیں ان کی فوری پروموشن پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔
تمام ایڈمنسٹریٹو پوسٹوں پر روٹیشن پالیسی بنائی جائے گی ہیلتھ انشورنس اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے منصوبے بنائے جائیں گے۔




















