Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کے اوقات کم کرکے صرف 2 گھنٹے کردئیے گئے

پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے, جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
جاری کردہ سرکاری نوٹیفیکیشن کےمطابق صبح کی شفٹ کے سکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ دوپہر کی شفٹ کے سکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔
یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، ایک ہی ٹائم لائن کے مطابق کام کریں، اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے۔

















